کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے سیاسی فلسفی پی ٹی آئی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ملک میں مزید انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز ان کی سیاسی پسماندگی کا ثبوت ہے۔ ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹس تب بن سکتے ہیں جب اس صوبے کی اسمبلی قرار داد پاس کرے۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے کے بعد اس قسم کی باتیں کرکے انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی پر نئے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نفرتوں کی سیاست شروع کی ہے جس کے گڑھے میں خود ہی گریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں