لاہور (پی این آئی) سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی بجلی کی بچت کے لیے بازار اور کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے، حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت پنجاب میں بھی رات9 بجے مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں بند کردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور چیمبر کے صدر نعمان کبیر کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں