کوئٹہ (پی این آئی) جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے شہباز شریف، پھر زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن کے حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ حسین احمد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تھوڑے وقفے سے تین بار بھاری اضافے پر اپنے مخصوص انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شب خون مارا ہے،موجودہ حکمرانوں نے عوام پر تیسری بار پیٹرول بم گرایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول سے زیادہ عوام کے لیے ڈیزل اہم ہے، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ صرف 15 دنوں میں پٹرول 84 روپے، ڈیزل 115 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ رات کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں