عامر لیاقت کے قتل کا شبہ، پوسٹ مارٹم کیوں روکا گیا؟ کراچی کی عدالت نے ورثاء کو آج طلب کر لیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر ورثاء کو بذریعہ پولیس نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج ہفتہ کو طلب کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں ممتاز اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا کو بذریعہ پولیس نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا عامر لیاقت کے ورثاء عدالت میں پیش ہوں یا جواب داخل کریں۔

عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے آج ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کر لیا، ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا نے عدالتی اجازت سے بغیر پوسٹ مارٹم تدفین کی تھی۔ اس حوالے سے درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے تا کہ ان کے مداحوں کو اطمینان ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close