وزیراعظم شہباز شریف کو کیا تجاویز دیں؟ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ شہباز شریف کو غریبوں کیلئے مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے تجاویز دی ہیں۔یوٹیلٹی سٹور پر گھی، چینی، دالیں ،چاول اور بعض عام استعمال کی چیزوں پر ریلیف دینےکیلئے کہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔راجہ ریاض نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا محنت کش طبقہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے،جو مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں پوری کرتےہوئے میں نے وزیر اعظم کو غریبوں کیلئے ریلیف دینے کے حوالے سے بات کی ہے اور تجاویز دی ہیں تاکہ محنت کشوں اور غریبو ںپر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دور میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا۔انکے کام نہیں کئے جاتے تھے،جس پر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے حلقوں میں عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اس وقت پاکستان نازک صورت حال سے گزر رہا ہے۔ہمیں ایک ہوکر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں