سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بذریعہ ائیرایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے وطن واپسی کی حامی بھرلی جس کے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، ان کا 4 سال سے دبئی کے مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close