فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کا سارا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ اینکر پرسن منصور علی خان کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان حکومت کے بڑے ناقد سمجھے جانے والے اینکر پرسن منصور علی خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا کریڈٹ سابق حکومت کو دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں منصور علی خان نے کہا کہ پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں چند قدم کی دوری رہ گئی ہے۔

 

اس کا کریڈٹ سابق وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی کی ٹیم کو دینا چاہیے جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔خیال رہے کہ فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے اور اب اسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فیٹف کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم آن سائٹ پاکستان کا دورہ کرکے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تصدیق کرے گی جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close