اس بحران سے وزیراعظم شہبازشریف ہی ملک کو نکال سکتے ہیں لیکن اس کیلئے کیا کرنا ہو گا ؟ غریدہ فاروقی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب یہ سب آپ کا ہی کیا دھر ا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’پی ٹی آئی و ہمدردان کا پٹرول قیمت اضافے/مہنگائی پر واویلا ایسا ہی ہے جیسے قاتل مقتول کی تعزیت کرے۔ جناب یہ سب آپکا ہی کیا دھرا ہے؛ آپ ہوتے تو بھی یہی قیمت/مہنگائی ہوتی، آپ اسکا حل نہیں۔غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھاکہ اس بحران سے وزیراعظم شہبازشریف ہی ملک کو نکال سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بڑی تبدیلی لانی ہو گی۔۔!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close