مجھے ڈر ہے کہ دعا زہرا کو مار نہ دیا جائے یا بیچ نہ دیا جائے، پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی ماں پھٹ پڑی

کراچی (پی این آئی) کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی والدہ نے کہا ہے کہ اُنہیں ڈر ہے، کہیں اُن کی بیٹی کو مار نہ دیا جائے۔
دُعا زہرا کی والدہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ کہیں ہماری بیٹی کو مار نہ دیا جائے یا پھر بیچ نہ دیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی بچی کے لیے تڑپ رہے ہیں، میں دو، دو دن تک کھانا نہیں کھاتی، میرے حلق سے کھانا نیچے نہیں جاتا۔

دُعا زہرا کی والدہ نے کہا کہ کھانا دیکھ کر اُلٹی آتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے کہ میری بیٹی کِن ہاتھوں میں ہے۔ دعا کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب اپنی بچی کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں، بچی غلط ہاتھوں میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میری بیٹی بہت سادہ ہے، وہ کپڑے تک مجھ سے پوچھ کر پہنتی تھی لیکن اب اس کو جان بوجھ کر اس طرح پیش کیا جا رہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ملنا چاہتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close