سرگودھا، 8 مسلح افراد نے 2 وکیل اغواء کر لیے، تلاش جاری

سرگودھا (پی این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں سیال موڑ کے قریب 8 مسلح افراد نے 2 وکلاء کو اغوا کر لیا ہے اور اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وکلاء کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک اغواء کی اس بڑی واردات کی وجہ کا پتہ نہیں چلایا جا سکا۔ تاہم پولیس تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی کہ اغواء کیے گئے وکلاء کو جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جا سکے۔

ایک دوسرے واقعے میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اوباڑو سے بازیاب کرالیا گیا۔ لڑکی کو اغوا کر کے زبردستی شادی کرائی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close