وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عطا تارڑ کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر عطا تارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپ دی۔ عطا تارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عطا تارڈ کویہ ذمہ داری پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کے لیے تفویض کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close