اسلام آباد(پی این آئی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر “اُف اُف “کر اٹھے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے “کیپیٹل ٹاک “کے میزبان حامد میر نے لکھا “اُف پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے
Ufff more increase in petrol price. 30+30+24=84 Rs increase per litre in less than one month.
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 15, 2022
“ساتھ ہی ماہرانہ انداز میں حکومت کے تھوڑے تھوڑے فارمولا کو بھی واضح کیا اور گزشتہ3 ہفتوں میں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو بھی لکھا30+30+24=84روپے فی لیٹر اضافہ اور وہ بھی صرف ایک مہینے سے بھی کم وقت میں ۔سینئر صحافی اقرار الحسن نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیااور ٹویٹر اکاونٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “بھئی اگر پٹرول کی قیمتیں پاگل پن کی حد تک بڑھا کر اور سارے کا سارا بوج غریب عوام پر ڈال کر ہی معیشت بچانی تھی جو کہ پھر بھی سنبھلتی نظر نہیں آتی تو یہ کام تو کلی میں پکوڑے بیچنے والابھی کر سکتا تھا اس کے لیے اچھے ایڈمنسٹریٹر کی کیا ضرورت ؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں