غریدہ فاروقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے “واویلےپر دلچسپ بات کہہ دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کے “واویلے” کو قاتل کی مقتول سے تعزیت سے تشبیہہ دے دی۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا پی ٹی آئی و ہمدردان کا پٹرول کی قیمت میں اضافے اورمہنگائی پر واویلا ایسا ہی ہے جیسے قاتل مقتول کی تعزیت کرے۔ جناب یہ سب آپ کا ہی کیا دھرا ہے؛ آپ ہوتے تو بھی یہی قیمت اورمہنگائی ہوتی۔ آپ اس کا حل نہیں۔

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اس بحران سے وزیراعظم شہبازشریف ہی ملک کو نکال سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بڑی تبدیلی لانی ہو گی۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت اب تک پٹرول کی قیمت میں 84 روپے کا اضافہ کرچکی ہے، حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پٹرول 24 جب کہ ڈیزل 59 روپے مہنگا کیا گیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو احتجاج کی کال دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close