این اے 240کراچی ضمنی الیکشن، پولنگ کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم، کیا انتخاب دوبارہ ہو گا؟ الیکشن کمیشن کا موقف بھی آگیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ رینجرز کی ایس او پی کے تحت انہیں پولنگ اسٹیشن کے باہر رکھا گیا ، دوبارہ انتخاب کے بارے میں نتائج آنے کے بعد فیصلہ ہوگا، پریزائیڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پرلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

اعجاز چوہان نے کہا کہ پولیس کے پلان کے تحت 1500 اہلکار تعینات کیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں