ٹریفک حادثے کا شکار ہونیوالے ن لیگی رہنما دانیال عزیز سے متعلق ڈاکٹروں نے تشویشناک بات بتا دی

نارووال (پی این آئی) ڈاکٹرز نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا بازو فریکچر ہونے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات ہیں، ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا ہے جب کہ دوسرا بھی زخمی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دانیال عزیز گاڑی خود چلا رہے تھے۔

 

حادثے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ شکر گڑھ میں بھجنہ سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرک کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جب کہ دانیال عزیز سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close