ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق۔۔۔۔ افسوسناک خبر

شکر گڑھ (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دانیال عزیز کی گاڑی کو بھجنہ سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دانیال عزیز اور ان کے 4 ساتھی زخمی ہوگئے۔

 

حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیال عزیز شدید زخمی اور خون میں لت پت ہیں، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close