ڈاکٹرعامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)جیو نیٹ ورک کے پروگرام انعام گھر اور عالم آن لائن نے عامر لیاقت حسین کی شہرت کو چار چاند لگائے۔عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اب سوشل میڈیا پر ان کے ماضی میں دیے گئے انٹرویوز کے کلپس وائرل ہیں جس میں انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں جیو سے لیے جانے والے معاوضے اور اپنی جائیداد سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

جیو ٹی وی کے پروگرام میں صحافی سہیل وڑائچ کے 2013 کے انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ ’ انعام گھر شو کا سیٹ میڈیا کی تاریخ کا منفرد سیٹ ہے جسے وژیولائز کیا گیا اور میں نے خود بھی اس سیٹ کو تیار کرنے میں سوچ بچار کی، سیٹ کو تیار کرنے کے لیے شہر امان کا تصور ذہن میں رکھا گیا‘۔معاوضے سے متعلق عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ ’میں آن ریکارڈ یہ بتانا چاہتاہوں کہ میں جیو سے رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ایک روپیہ نہیں لیتا، میں صرف اپنی ماہانہ تنخواہ لیتا ہوں اور میں رمضان کو اپنا دین ایمان سمجھ کر ٹرانسمیشن کرتا ہوں‘۔عامر لیاقت نے اس شو میں اپنی جائیداد سے متعلق بھی گفتگو کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی تک کروڑ پتی نہیں ہوں، ایک فلیٹ میں رہتا ہوں جو بینک سے قرض لے کر خریدا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک گھر بنارہا ہوں جس کی تعمیر بھی بینک سے قرض لے کروائی جارہی ہے ‘۔رکن قومی اسمبلی نے بتایا تھا کہ میرے پاکستان میں 3 بینک اکاؤنٹ ہیں، ایک تنخواہ اور دو ذاتی اکاؤنٹ ہیں، اس کے علاوہ چوتھا ایک دبئی میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close