عمران خان کو چھوڑ دیا؟ خبروں پر شیخ رشید کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان کو چھوڑ دیا؟ خبروں پر شیخ رشید کا ردِ عمل آگیا۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے دور حکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے شیخ رشید سے متعلق سینئر صحافی وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے جس پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

 

ٹوئٹر پر جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طورپر الوداع کہہ دیا۔ شیخ رشید نے وقار ستی کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔انہوں نے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ غلط ہے میں عمران خان کے ساتھ ہوں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close