میرا سب کچھ دانیا کا ہی تو ہے، عامر لیاقت نے مرنے سے پہلے کیا کہا تھا؟ دانیہ کی والدہ کا انکشاف

لودھراں(پی این آئی ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کی کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی زندگی میں کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ جو کچھ ہے اب دانیہ کا ہے۔نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں دانیہ ملک کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت انتقال سے قبل کئی مرتبہ کہہ چکے تھے کہ اب جو کچھ بھی ہے وہ دانیہ کا ہے پہلی بیوی بچوں اور دوسری اہلیہ کو ان کا حصہ دے چکا ہوں۔

 

دانیہ کی والدہ نے کہا کہ ہم نے خلع کا کیس دائر کیا تھا اور وہ جج کے پاس پہنچا بھی نہیں تھا کہ عامر لیاقت وفات پاگئے دانیہ اب ان کی بیوہ ہے۔دانیہ کاکہنا ہے کہ ہمیں عامر لیاقت کی جائیداد سے کوئی لالچ نہیں ہے، ہم شادی سے پہلے بھی اسی گھر میں تھے اور شادی کے بعد بھی اسی گھر میں ہیں نا کہ عامر لیاقت کے دیے گئے بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں۔دانیہ کی والدہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دانیہ ملک اب میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے ہی دوں گا،انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم نے عدالت میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت فوت ہوگئے لہٰذا اسے خلع نہیں صلح ہی کہیں گے، دانیہ عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہے۔

 

یاد رہے کہ سوشل میڈیا سمیت عامر لیاقت کے کئی دوست احباب بھی دانیہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کی جانب سے برہنہ ویڈیوز شیئر کیے جانے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close