”کیا میں دوبارہ وزیراعلیٰ بنوں گا؟“ عثمان بزدار کی خاتون رکن اسمبلی کو ہاتھ دکھانے کی تصویر وائرل ہو گئی

لاہور(پی این آئی) ”کیا میں دوبارہ وزیراعلیٰ بنوں گا؟“عثمان بزدار نے رکن قومی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کو اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے قسمت کا حال پوچھ لیا۔ سعدیہ سہیل رانا ہاتھوں کی لکیریں پڑھنے کا فن رکھنے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ اجلاس میں وقفے کے دوران انہوں نے عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا تھا۔

سعدیہ سہیل نے کہا کہ ”عثمان بزدار نے اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ کیا میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا ہے؟“ اس پر سعدیہ سہیل نے ہاتھ دیکھ کر انہیں بتایا کہ فکر نہ کریں، جلد آپ کو دوبارہ موقع ملے گا۔ آپ ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہیں گے۔ آپ کا مستقبل بہترین ہے۔ آپ کے ہاتھ کی لکیریں بتا رہی ہیں کہ آپ مین سٹریم میں ہی رہیں گے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close