لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری سے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ 2011 میں سکالر شپ کے تحت امریکہ پی ایچ ڈی کرنے گئیں،سکالر شپ منصوبے کو 2014 تک وزارت سائنس نے فنڈنگ کی۔
شہباز گل نے کہا کہ اہلیہ کی ڈگری سے متعلق خبر میرے خلاف مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو میرٹ بیس سکالر شپ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے ملی، اگلے سال پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد میری اہلیہ واپس آجائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں