ڈیم فنڈ کا سارا پیسہ کہاں ہے؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتا دیا

.اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیم فنڈ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب میں نے ڈیم فنڈ کے پیسے واپڈا کو دینا چاہے تو ان کے چیئرمین نے کہا کہ جب وہ کوئی مخصوص کام کرنا شروع کریں گے تو اس وقت اسے استعمال میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سٹاف گواہ ہے کہ میں نے خود اس فنڈ میں 18 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججز کی اجازت کے بغیر وہاں سے ایک پیسہ نہیں نکالا جا سکتا۔ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس کے لیے میں اپنے فیصلے کی شروعات اس سے کی ہیں کہ کالا باغ ڈیم بننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کے لیے یہ ڈیم ضرور بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close