غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنیوالا شخص پکڑ ا گیا، کون نکلا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد سفیر نجی سیکیورٹی گارڈ ہے، ملزم نے 6 جون کو غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے سزا دلوا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کیلئے کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خاتون 7 جنوری کو پاکستان منتقل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close