کس کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا پنجاب میں عہدوں کا فارمولا طے پا گیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن اور پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملات طے پا گئے۔آصف زرداری نے وزارتوں کے معاملات حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی پنجاب کی تین اہم وزارتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔پنجاب میں وزارت آبپاشی ،زراعت ، سی ڈبلیو ڈی کی وزارت پیپلز پارٹی کو ملے گی۔ن لیگ نے پنجاب میں وزارت خزانہ اور ریونیو پیپلز پارٹی کو دینے سے معذرت کر لی۔ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو دو من پسند وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔

 

پیپلز پارٹی مشاورت کے بعد دو من پسند وزارتوں کے نام ن لیگ کو دے گی۔پنجاب میں پیپلز پارٹی کو سینئر وزیر سمیت پانچ اہم وزارتیں ملیں گی۔پنجاب کابینہ میں پی پی کے دو مشیر اور دو معاون خصوصی ہوں گے۔وزارتوں کے معاملات طے ہونے پر صوبائی حکومت کی جلد حلف اٹھانے کا بھی امکان ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین وزارتوں کی تقسیم فائنل نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کابینہ کی تشکیل تاخیر کا شکار تھی۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اہم وزارتیں لینے کی خواہاں تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارت خزانہ، قانون، تعلیم اور ریوینو کی بھی خواہشمند تھی۔پی پی سے معاملات طے نہ ہونے پنجاب کابینہ کی تشیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں وزارت خزانہ کی خواہشمند ہے۔ ن لیگ وزارت خزانہ پی پی کو دینے سے تاحال انکاری ہے۔ آصف زرداری وزارتوں کے معاملے طے کرانے کے لیے لاہور پہنچے تھے۔آصف زرداری کی آمد کے بعد امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملے میں آج اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔آصف زرداری کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن اور پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد کابینہ جلد حلف اٹھا لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close