میرے قتل کی سازش تیار کی جارہی ہے،کون میرے قتل کی سازش کےماسٹرمائنڈ ہے، حلیم عادل شیخ کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے قتل کی سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا بلاول ہاؤس میں قتل کی سازش تیار ہورہی اور آصف زرداری اس سازش کے ماسٹرمائنڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول ہاؤس میں میرے قتل کی سازش تیار ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق مجھے کچھ ہوا توآصف زرداری،بلاول بھٹو،مراد علی شاہ پرمقدمہ درج کیاجائے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ واضح بتاناچاہتاہوں آصف زرداری میرےقتل کی سازش کےماسٹرمائنڈہیں، قتل کی سازش سے متعلق چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری گرفتار کرکےجیل میں جرائم پیشہ افراد کے ذریعے قتل کرانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بجٹ سے متعلق روکناٹارگٹ ہے ، بجٹ کےبعد میں انکے ہاتھ آیا تو مجھے قتل کردیا جائے گا،

بے نظیر بھٹو یہاں ہوتیں تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو استعمال کرکے سندھ میں یہ سب کچھ ہورہا ہے ، سندھ اسمبلی میں اورمیرے گھر پر جو ہوا شرمناک ہے ، یہ غلام ہیں ڈونلڈ لو کی پیداوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close