پشاور، سرحد یونیورسٹی کے قریب فائرنگ، نوجوان کرکٹر جاں بحق

پشاور (پی این آئی) پشاور میں رنگ روڈ پر سرحد یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کرکٹر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر کرکٹ گراؤنڈ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان فرشید احمد کرکٹ پلیئر تھا جو میڈیسن کمپنی میں کام کرتا تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ پشت خرہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close