ایلیٹ فورس کی وردیوں میں 13 ڈاکوؤں نے جیولرز سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لوٹ لیا

بھیرہ (پی این آئی) ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنے 13 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کار سوار 4 جیولرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات بھیرہ کے قریب کی گئی۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی، متاثرہ جیولرز نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ لوٹے جانے والے جیولرز کے مطابق ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ڈاکوؤں نے کہا کہ گاڑیوں سے اتر کر تلاشی دو۔جیولرز کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا، نقدی اور موبائل فون چھین لیے تاہم وہ ٹائر برسٹ ہونے پر اپنی ایک کار کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی کار قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close