پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ مبارک کے روز سرکاری دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ اعلان اخراجات کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے تحت خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین پیر سے جمعرات تک دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ جمعہ مبارک کے روز گھر سے ہی کام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پالیسی وزارت توانائی، پاور ڈویژن کے ایک اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کی تجویز پر اپنائی گئی ہے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ نے صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا کہ سرکاری ملازمین جمعہ کے روز گھر سے کام کیا کریں گے۔واضح رہے کہ اخراجات کم کرنے کی ان کوششوں میں کے پی کے حکومت صوبائی اداروں کے ملازمین کے مفت فیول کوٹے میں بھی 35فیصد کی کمی کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں