حکومت کی سستا پٹرول سکیم کے 2000روپے کے لیے خود کو کیسےرجسٹرڈ کروائیں؟ طریقہ کار بتا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ’سستا پٹرول، سستا ڈیزل‘ سکیم متعارف کرائی گئی ہے تاکہ غریب طبقے پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر کم سے کم کیا جا سکے۔ اس سکیم کے تحت ان افراد کو ماہانہ 2ہزار روپے دیئے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 40ہزار روپے سے کم ہے۔اس سکیم کے تحت 28ارب روپے سے 1کروڑ 40لاکھ غریب گھرانوں کی معاونت کی جائے گی

۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگ خودبخود اس سکیم کا بھی حصہ ہوں گے جبکہ 60لاکھ ایسے خاندانوں کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا جائے گا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ جو لوگ اس سکیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ 686پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ اس نمبر پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کرنے کے بعد آپ کو جوابی میسج کا انتظار کرنا ہو گا۔ یہ جوابی میسج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آئے گا، جس میں رقم کی منتقلی کی تصدیق کی گئی ہو گی۔ یہ تصدیقی میسج ملنے کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے شہری ایچ بی ایل سے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لوگ بینک الفلاح سے 2ہزار روپے کی رقم وصول کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سکیم کے تحت مستحق فیملی میں سے کسی ایک فرد کو 2ہزار روپے ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close