عمران خان اور بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ہو گئی ، ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے،ایک ہاوسنگ سوسائٹی سےمعاہدہ کیا گیا، معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں ، عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ لیا ،ہاوسنگ سوسائٹی نے ایک ٹرسٹ کو 458کنال زمین عطیہ کی یہ ٹرسٹ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر ہے ۔

اسلام آبا دمیں اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو جعلی صادق و امین کا لقب دیا گیا ،بحریہ ٹاون کے 50ارب کے واجبات کو ایڈجسٹ کیا گیا ،رقم غیر قانونی طور پر برطانیہ منتقل کی گئی جس پر برطانیہ نے رقم ضبط کر لی،پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50ارب روپے بچائے جائیں اور اپنا حصہ بنایا جائے،ہاوسنگ سوسائٹی کی رقم ملک منتقل کی گئی اور اس میں سے حصہ لیا گیا ،وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر کمیٹی بنائی ہے، رقم عوام کی ہے اس پر ڈاکہ ڈا ل کر اپنا حصہ بنایا گیا ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر عمران خان کے دور حکومت میں معاملہ مینج کرتے تھے، برطانیہ نے یہ رقم ضبط کی شہزاد اکبر نے اپنا حصہ طہ کر کے معاملہ حل کیا ، مبینہ طور پر انہوں نے 5ارب روپے اپنا حصہ لیا ، شہزاد اکبر حکومت اورعمران خان کیلئے بروکر کا کام کرتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close