لاہور (پی این آئی) عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع، ماہرین فلکیات نے ذی الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کی آمد میں ایک ماہ سے کم وقت باقی رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت باقی رہ جانے کے بعد دنیا بھر میں مقیم کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کئی ممالک میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں۔
جبکہ پاکستان اور خلیجی ممالک میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔ فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عید قربان 10 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ 29 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ 29 جون کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی 5 ڈگری سے کم ہوگی، سورج اور چاند کے ڈوبنے کا وقفہ 30 منٹ ہوگا۔ اس لیے 29 جون کی شام کے وقت چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذا یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحیٰ ہوگی۔ دوسری جانب خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 09 جولائی کو ہونے کی پیشن گوئی کی جا چکی۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی۔ ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔ یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں