پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت فارغ ہونے کا امکان، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دعویٰ کردیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ آج بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیں گے تاہم بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میںحمزہ شہباز حکومت فارغ ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی رول210کےتحت کسی غیر شخص کواسمبلی میں بیٹھنےکی اجازت نہیں۔

 

کسی ایڈوائزرکو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کی اجازت ہے مگر پنجاب اسمبلی میں نہیں۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو آئین کے مطابق اسمبلی سے باہر جانے کو کہا، اسپیکر کے پاس اختیار ہے بدنظامی پیدا کرنے پر وہ کسی کوبھی باہرنکال سکتےہیں اور وہ اسمبلی حدود کے اندر بھی داخلے سے روک سکتا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیں گے، بجٹ پاس کیسے کرائیں گے ان کے پاس ممبرز پورے نہیں، بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں حکومت فارغ ہو جائے گی۔گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز حکومت کو وارننگ دی تھی کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی ایوان میں پیش ہوں گے تو بجٹ پیش ہوگا۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی وزیراعلیٰ کی بات نہیں مان رہے، دونوں کے مہندی لگی ہے۔ یا پردے میں رکھا جو غائب ہیں، یہ کیا ماجرہ ہے،حکومت کیا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close