پشاور(پی این آئی ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی اصلاحات ترتیب دی ہیں جن کے مطابق سرکاری محکموں میں ٹرانسپورٹ کے کم سے کم استعمال کی پالیسی کے تحت ایگزیکٹو الاؤنس کو کارکردگی الاؤنس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین اب جمعہ کے روز گھر سے کام کریں گے۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا تنخواہوں کی مد میں بندوبستی اور ضم اضلاع کیلئے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تنخواہوں کی مد میں بندوبستی اضلاع کیلئے 372 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں