لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک بیٹے سمیت قتل

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو بیٹے سمیت پر قتل کردیا گیا،باپ بیٹے کے قتل کی واردات تھانہ سندر کی حدود میں ملتان روڈ پر ہوئی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق شیخ طارق اوران کے بیٹے مزمل مصطفیٰ کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں نے تعاقب کرکے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے رقم کا جھگڑا، جائیداد کا تنازع سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہيں، شبہ ہے کہ دوہرے قتل کی واردات دیرینہ عداوت کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثاء کے بیانات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی جس کے بعد حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close