مختلف شہروں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی کے پی اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں تیز بارش کے بعد پہاڑی ندی نالے بھر گئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر

فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں ۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ،نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ،پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کی جائیں۔خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ۔نکاسی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close