کراچی (پی این آئی) نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کرے گا۔ منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب 93 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت بھی آج ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے فی یونٹ 4 روپے 52 پیسے اضافہ مانگا ہے۔
اس حوالے سے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر بجلی، پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم نہ کی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں