مجھ سے غلطی ہوئی، دعا زہرا نے والدین سے معافی مانگ لی

لاہور (پی این آئی) کرا چی سے تن تنہا ٹیکسی پر لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اسے ظہیر کے ہمراہ قبول کرلیں، دعا زہرا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں والدین سے بھی درخواست کی کہ ہم نے شادی اسلام کے مطابق کی، مانتی ہوں مجھ سے غلطی ہوئی جس پر معافی مانگتی ہوں لیکن درخواست کرتی ہوں کہ والدین دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کر لیں۔ دعا زہرا کا کہنا تھا کہ ظہیر کے کسی گینگ سے ہونے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،

ان کی فیملی بہت اچھی ہے اور مجھے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔ دعا کا کہنا تھامیں ظہیر کی والدہ سے کھانے کے لیے جو بھی خواہش کروں وہ فوراً سے پوری کردیتی ہیں ہنی مون سے متعلق دونوں کا کہنا تھا کہ لوگ آج بھی ہمیں ڈھونڈ رہے ہیں اس لیے وہاں جائیں گے جہاں ہم محفوظ رہ سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close