کیا پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہو گا؟بڑا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 15 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ اس خبر کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لیکن یہ الاؤنس تمام محکموں کو نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے چند محکموں کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے۔

ان محکموں میں تعلیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، وائلڈ لائف، زراعت اور فشریز کے ملازمین شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے افسران، ملازمین اس الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سول سیکرٹریٹ کے ملازم، گورنر ہاؤس اور ڈی ایم جی گروپ کے ملازم بھی خصوصی الاؤنس سے محروم رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close