چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر آصف علی زرداری کو بڑی یقین دہانی کرا دی

لاہور(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد،ق لیگ اپنا وعدہ نبھارہی ہے اور نبھاتی رہے گی، ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی، چودھری شجاعت ،طارق بشیر چیمہ اور دیگر نے آصف زرداری کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،

ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ ق لیگ حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے،ق لیگ اپنا وعدہ نبھارہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نےلاہور میں قیام کے دوران بلاول ہاؤس میں پنجاب کے عہدیداران اور رہنما ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آصف علی زرداری گزشتہ روز خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close