ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا بیان آگیا

کراچی (پی این آئی)کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام آ گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں۔

 

میں آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوںجس سے ماہانہ 60 سے 80 ہزار تک کما لیتا ہوں۔شادی کے بعد پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو پھیلایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں ہم آن لائن گیم پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن اس کے بعد دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close