تحریک انصاف کے ناراض رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے،پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی، بتایا گیا ہے کہ حامد خان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں پرانے رہنماء بھی شامل تھے، حامد خان نے اکیلے ملنے کی بجائے پرانے رہنماؤں کے ساتھ ملنے کی بات کی تھی۔سینئر قانون دان اور بانی رہنماء پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے، پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔مزید برآں جے یوآئی شیرانی گروپ کے مولانا شیرانی کی قیادت میں وفد نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اورمذہبی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر جے یوآئی شیرانی گروپ اور پی ٹی آئی نے مستقبل میں مل کرچلنے پر اتفاق کیا۔ شیرانی گروپ نے تحریک انصاف کے ساتھ مذہبی سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

 

مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبرونفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، پی ٹی آئی روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے، اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں، دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close