جاوید لطیف قیادت سے دلبرداشتہ، مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے وزارت کا قلمدان نہ ملنے پر مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما جاوید لطیف کو شہباز حکومت میں وفاقی وزارت تو مل گئی لیکن انہیں اب تک پورٹ فولیو نہ مل سکا جس کے باعث وہ دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور مستعفیٰ ہونے پر غور کررہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر جاوید لطیف متعدد بار کابینہ اجلاس سے بھی غیر حاضر رہے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کو اپنے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافی سے آگاہ کیا۔جاوید لطیف نے شکوہ کیا کہ کئی وزراء کو دو دو وزارتیں دی گئی ہیں لیکن مجھے اب تک ایک بھی نہیں ملی ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انہیں مستعفیٰ ہونے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ خود وزیراعظم شہباز شریف سے اس حوالے سے بات کریں گے۔واضح رہے کہ جاوید لطیف مریم نواز گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں وفاقی وزیر کا حلف اٹھائے ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اب تک کوئی محمکہ الاٹ نہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close