لاہور (پی این آئی ) صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 07 سے شبیر اعوان ، پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری ہوا ہے ، پی پی 140 سے خرم ورک ، پی پی 158 سے اکرم عثمان اور پی پی 167 سے عاطف چودھری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ پی پی 168 سے نواز اعوان ، پی پی 202 سے میجرسرور اور پی پی 217سے زین قریشی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، تحریک انصاف نے پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ ، پی پی 228 سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے ، پی پی 272 سے معظم جتوئی اور پی پی 273 سے یاسر جتوئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جب کہ پی پی 282 سے قیصر عباس اور پی پی 228 سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری ہوا ہے تاہم پی پی170 اور پی پی 237 پر ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں یکم جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ، سرکاری ملازمین، پاک افواج کے افسران، جوان پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے خصوصی افراد بھی پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ، جیلوں کے قیدی بھی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں ، پوسٹل بیلٹ پیپر کے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی جا سکیں گی ، پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونے کی صورت میں ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں