اسلام آباد (پی این آئی)حکومت سے نالاں ایم کیو ایم نے ایک بار پھر آصف زرداری سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے اتحادی جماعتوں کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں ، ایم کیو ایم نے آصف علی زرداری سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے یہ فیصلہ مذاکرات کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر کیا گیا ہے ، سندھ حکومت کیساتھ حل طلب امور پر تاحال پیشرفت نہیں ہوئی ہے ،
سندھ میں بلدیاتی کونسل اختیارات کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک موجود ہے ، پانچ روز سے سندھ حکومت اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے مابین مذاکراتی اجلاس نہیں ہو سکا ، بلدیاتی قانون سے متعلق کمیٹی کا کئی روز سے منعقد نہیں ہو سکا ہے ۔ دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی الیکشن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی
۔انگلش اخبار پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے درمیان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔ جے یو آئی ف، جو مرکز میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے، کے پی کے میں اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں