اسلام آباد(پی این آئی )سندھ میں بلدیاتی الیکشن، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔انگلش اخبار پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے درمیان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جے یو آئی ف، جو مرکز میں مخلوط حکومت کا حصہ ہے،
کے پی کے میں اپنی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سندھ میں26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی مقامی قیادت نے شکارپور اور جیکب آباد اضلاع کی یونین کونسلوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔جے یو آئی (ف) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پارٹی 18 جون کو سکھر میں جلسہ کرے گی
جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع سے کم از کم 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے کل 96، قمبر شہدادکوٹ سے 70، جیکب آباد سے 135، شکارپور سے 94، اور لاڑکانہ سے 11، میرپور خاص سے 65 اور عمرکوٹ سے 65 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 26 جون 2022 کو ہوگی،حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں