عیدالاضحی کس تاریخ کو ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

کراچی(پی این آئی) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10جولائی اتوارکو عید اور عاشورہ محرم8اگست پیرکو ہوگا۔روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی شائع خبر کے مطابق انھوں نے کہا کہ29جون کو اسلامی تاریخ بھی29ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔لہذاچاند نظر نہیں آسکے گا چانچہ یکم ذی لحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحی ہوگی جب کہ یکم محرم 30جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close