بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کیلئے مسجد نبوی ﷺ میں دعا کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)ٹی وی میزبان بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبویﷺ میں موجود ہیں اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔دورانِ دعا وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی،

اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو۔عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’‏یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرما، آمین‘۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close