غربت کی شکایت کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ سروے کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں مسلسل کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ہر پاکستانی کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ ان حالات میں مالی صورتحال کمزور ہونے کی شکایت کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اپسوس پاکستان نے اپنا نیا سروے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مارچ میں 42 فیصد پاکستانی اپنی معاشی حالت کو کمزور کہتے تھے لیکن اب 45 فیصد معاشی صورتحال سے پریشان ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق 60 فیصد پاکستانی آئندہ 6 ماہ میں مالی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی پُرامید نہیں۔ 91 فیصد کا کہنا ہے خراب معاشی حالات کے باعث پیسے نہیں بچا سکتے۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 89 فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی اشیاء کی خریداری، 91 فیصد گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close