اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج دونوں کی حمایت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کرسکی، یہ تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی اسی حکومت کی دی ہوئی ہے،
ملک میں اس وقت 10، 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور لوگ مر رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج دونوں کی حمایت کرتا ہوں، جب کہ منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے۔ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور PAT کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں۔منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں