عمران خان اور مریم نواز میں اختلافات ، پنجاب میں کابینہ کی توسیع پھر التوا کا شکارہوگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ پھر التوا کا شکار ،صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری کھٹائی میں پڑ گئی۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات اور مسلم لیگ ن کے دو بڑو ں حمزہ شہباز اور مریم نواز میں بعض ناموں پر اختلافات جسے مسائل تاخیر کی وجہ ہیں۔مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے تحفظات سمیت دیگر مسائل پر کابینہ کے حلف اٹھانے کا معاملہ ملتوی ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا

۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزرا کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہشمند ہے، حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا
مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ آفس ذرائع کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بھجوا دیئے ہیں۔ پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے قریبی ارکان اسمبلی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنا چاہتی ہیں لیکن حمزہ شہباز انہیں چوتھے مرحلے میں لینا چاہتے اس وجہ سے اختلافات چل رہے یہی وجہ ہے کہ دوسرا مرحلہ بھی مکمل نہیں ہو سکا جو آج ہونا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close